روزویلٹ ہوٹل سے منفرد پراپرٹی آپ کو نہیں ملے گی‘حکومت جوائنٹ وینچر کا سوچ رہی، خواجہ آصف

پیر 12 مئی 2025 22:48

روزویلٹ ہوٹل سے منفرد پراپرٹی آپ کو نہیں ملے گی‘حکومت جوائنٹ وینچر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء)قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل سے منفرد پراپرٹی آپ کو نہیں ملے گی حکومت سوچ رہی ہے کہ جوائنٹ وینچر کے طور پر اس پر کام کرے دوسری صورت میں حکومت روزویلٹ کو مکمل طور پر بیچنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لئے دعاء مغفرت کرائی گئی۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے دعا کرائی۔ اجلاس میں وقفہ سوالات میں رکن اسمبلی بشیر خان نے کہا کہ کون سے اداروں کی نجکاری مکمل ہوچکی ہے اور حاصل ہونے والی رقم کی تفصیل کیا ہے جس پر پارلیمانی سیکرٹری اسیہ اسحاق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر نومبر میں پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ روزویلٹ سے منفرد پراپرٹی آپ کو نہیں ملے گی حکومت سوچ رہی ہے کہ جوائنٹ وینچر کے طور پر اس پر کام کرے‘ دوسری صورت میں حکومت روزویلٹ کو مکمل طور پر بیچنا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کی وجوہات کیا تھیں جس پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی 2022 میں ختم کردی گئی تھی۔

وزارت منصوبہ بندی اب سی پیک کے معاملات دیکھ رہی تھی مختلف محکموں کی زیر نگرانی سی ہیک کے پراجیکٹس جاری ہیں مختلف ورکنگ گروپس اس حوالے سے کام کررہے ہیں‘ چائنیز حکام بھی ورکنگ گروپس کا حصہ ہیں۔ رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی سائبر کرائم کے ایک گراونڈ ہے کیا اس کیلئے حکومت کام کر رہی ہے اس پر پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم نے کہا کہ ابھی تک کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی اس حوالے سے تمام خدشات کو زیر نظر رکھا جائے گا۔ رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے کرپٹو مائننگ پر پابندی نہیں لگائی قومی منصوبوں میں مخصوص اداروں کو ٹھیکوں سے کیوں نوازا جاتا ہی پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم نے کہا کہ مسابقتی کمیشن میرٹ پر فیصلے کرتا ہے۔