Live Updates

اقوام بنوں کا مغوی سکول ٹیچر کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پیر 12 مئی 2025 22:53

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء) اقوام بنوں کا مغوی سکول ٹیچر کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ، مغوی کی فوری بازیابی کا مطالبہ، اقوام بنوں کی طرف سے مغوی سکول ٹیچر فرمان علی شاہ کی بازیابی کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر مختلف علاقوں سے احتجاجی جلوس نکالے گئے سب بڑا جلوس تحصیل میریان کا ڈاکٹر پیر صاحب زمان کی قیادت میں پہنچا اسی طرح امندی سے ملک فرزند علی خان کی قیادت میں پہنچا مظاہرین مختلف بازاروں سے ہوکر بیرون پریٹی گیٹ پہنچا جہاں پر جلوسوں نے جلسہ کی شکل اختیار کی مظاہرے سے پروفیسر محمد ابراہیم خان، ڈاکٹر پیر صاحب زمان، ملک عدنان خان، چیئرمین ککی جنید رشید، ملک مویز خان، ملک رضا خان، پیر گل منظور شاہ، عبد الروف قریشی، ادریس خان، شاہ وزیر،مولانا طاہر میر ،سابق ضلع نائب ناظم پیر منیر شاہ،چیئرمین میریان تحصیل پیر کمال شاہ ،چیئرمین نورڑ ملک عرفان اللہ خان ،ملک شیر علی باز خان ،ملک محمد ایوب خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ 23 اپریل کو نورڑ سے سکول ٹیچر فرمان علی شاہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا جس کے بعد مسلسل 20 دنوں سے نورڑ قبائل احتجاجی دھرنے میں بیٹھی ہے مگر افسوس کا مقام ہے کہ اس دوران ضلعی انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہورہی اور اپنی بے بسی کا اظہار کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر نئے آئے ہیں لیکن کمشنر بنوں بھی تاحال کوئی کردار ادا نہیں کر سکے ہیں مقررین نے کہا کہ جانی خیل میں ڈرون حملہ ہوا جس میں 16 بچے اور خواتین زخمی ہوئے افسوس کا مقام ہے کہ ان زخمیوں میں کوئی شدت پسند نہیں قوم پاکستان کی انڈیا کے خلاف جیت پر خوشیاں منانا چاہتی ہے لیکن اس قسم کے واقعات سے عوام کے اندر نفرت پھیلانے والوں کو موقع مل جاتا ہے مقررین نے کہا کہ ہم مغوی سکول ٹیچر کی بازیابی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ہمارا احتجاجی تحریک جاری رہے گا
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات