Live Updates

قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کردی گئیں

پیر 12 مئی 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں سید نویدقمرنے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ، چوہدری محمودبشیرورک نے قومی احتساب ترمیمی بل 2024پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اوردیوانی ملازمین ترمیمی بل 2025پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح محمدجاویدحنیف نے مانع اغراق محصولات ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ شاکربشیراعوان نے تحویل ملزمان ترمیمی بل 2025پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ شاکربشیراعوان نے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ شاکربشیراعوان نے پاکستان لینڈپورٹ اتھارٹی بل 2024پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ شاکربشیراعوا ن نے عطائے شہریت ترمیمی بل 2024پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات