گورنرخیبرپختونخوا کا پشاور رنگ روڈ دھماکہ کے شہید پولیس اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت

پیر 12 مئی 2025 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور رنگ روڈ دھماکہ کے شہید پولیس اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے ،گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہید اے ایس آئی لائق زادہ اور شہید کانسٹیبل عالم زیب کی رہائشگاہوں پر جاکرسوگوار خاندانوں سے تعزیت کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور غمزدہ خاندانوں کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر گورنرکاکہناتھاکہ خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں کی ایک طویل فہرست ہے، شہید پولیس اہلکار خیبر پختونخوا کے عوام کا فخر ہیں، قیام امن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے پولیس شہداء کے لواحقین خود کو تنہا نہ سمجھیں۔انہوں نے کہاکہ وہ سوگواروں کا دکھ بانٹنے کیلئے خود ان کے پاس آئے ہیں ۔