Live Updates

انجمن محبان مصطفی ﷺ آزادکشمیر کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان کو مبارکباد

جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے تاہم پائیدا ر امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے‘ مرکزی صدر میاں محمد عتیق جھاگوی

منگل 13 مئی 2025 14:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) انجمن محبان مصطفی ﷺ آزادکشمیر کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرافواج پاکستان کو مبارکباد ‘جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے تاہم پائیدا ر امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ‘ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اللہ پاک کے شکرگزارہیں‘ پوری قوم کو افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر فخر ہے‘ہنگامی حالات میں انجمن کے رضاکار ہمہ وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘ افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ‘ تفصیلات کے مطابق انجمن محبان مصطفی ﷺ آزادکشمیر کی مرکزی باڈی اجلاس صدر میاں محمد عتیق جھاگوی کی زیر صدارت مظفرآباد میں انعقاد پذیر ہوا جس میں انجمن کے بانی صدر میاں محمد شفیق جھاگوی نے خصوصی شرکت کی ‘ اجلاس کے دوران موجودہ ملکی صورتحال ،تنظیمی و انتظامی امور سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی ‘ اجلاس میں مرکزی عہدیداران میاں محمد حلیم جھاگوی ، راجہ تنویر مجید ، زبیر چغتائی ، شاکر علی ترک ، محمد افضل ، محمد سلیم ، محمد سدھیر اعوان، ملک اعجاز اعوان ، وصی احمد شیخ ، خواجہ محمد فاروق، منظور احمد اعوان ، وقاص احمد اعوان ، شبیر کشمیری ، عاصم سرفراز ،اویس مغل ، اویس ترک ، محمد سعید اعوان ، اورنگزیب اعوان نے شرکت کی ‘ اجلاس میں ذمہ داران نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی ‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر میاں محمد عتیق جھاگوی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اللہ پاک کے شکر گزارہیں ‘افواج پاکستان نے بہادری اور جرات سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادیا ‘ پوری قوم کو افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر فخر ہے ‘ آپریشن کی کامیابی سے افواج پاکستان نے پوری دنیا میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ‘ موجودگی ملکی صورتحال میں پوری قوم نے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا جو کہ دیدنی تھا ‘ قوم کے اتحاد سے دشمن کے حوصلے پست ہوئے ‘ دفاع وطن کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے تاہم پائیدا ر امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ‘ ہنگامی حالات میں انجمن کے رضاکار ہمہ وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ‘اجلاس کے اختتام پر شہداء کی بلندی درجات اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات