Live Updates

مظفرآباد ،شہری دفاع کی آفادیت سے روشناس کروانے کے لیے ایک باوقار تقریب تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 13 مئی 2025 15:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) چیف وارڈن مئیر بلدیہ سید سکندر نثار گیلانی کی ہدایات پر کونسلر شیخ مقصود کی جانب سے محکمہ شہری دفاع میں رجسٹریشن کروانے والے تمام کونسلرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، شہر بھر سے منتخب کونسلرز کی کثیر تعداد میں شرکت۔ رجسٹریشن کروانے والے کونسلرز نے تنظیم شہری دفاع پر مکمل یقین و اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ اپنے شہر اور پاک فوج کے ساتھ مل کر حفاظت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف سیاسی و سماجی رہنما شیخ مقصود احمد کی جانب سے محکمہ شہری دفاع میں رجسٹریشن کے حوالے سے کونسلرز کی شاندار کاوشوں کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے اور شہری دفاع کی آفادیت سے روشناس کروانے کے لیے ایک باوقار تقریب تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب/تربیتی ورکشاپ میں رجسٹریشن کروانے والے تمام کونسلرز سمیت محکمہ شہری دفاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نوید الحسن بخاری اور چیف ٹرینرز زیشان قریشی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت میئر بلدیہ و چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع سید سکندر نثار گیلانی نے کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن خواجہ نذیر احمد، ڈپٹی چیف وارڈن افضال احمد مغل، ڈویژنل وارڈنز فاروق احمد شیخ، فاروق میر، گروپ وارڈن مسرت شیخ، لیاقت بشیر فاروقی و دیگر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔کونسلر شیخ مقصود کی مہمان نوازی میں بلال شاپنگ پلازہ میں تنظیم شہری دفاع کی رضاکارانہ خدمات آفادیت کے حوالے سے مئیر میونسپل کارپوریشن/چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع کی صدارت میں ہونے والی تقریب/تربیتی ورکشاپ میں محکمہ شہری دفاع کے زمہ داران، تنظیم شہری دفاع کے عہدیداران، کونسلرز اور مختلف وارڈز سے کونسلرز کے ہمراہ رضاکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن کا جزبہ دیدنی تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف وارڈن مئیر بلدیہ سید سکندر نثار گیلانی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ چھوٹی عمر میں مجھے چیف وارڈن کے عہدے پر ذمہ داریاں ادا کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ دامے درمے سخنے تنظیم شہری دفاع کو فعال کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا۔ سید سکندر نثار گیلانی کا کہنا تھا کہ تمام کونسلرز کی جانب سے تنظیم شہری دفاع کے پلیٹ فارم پر جوق درد جوق اپنے دوستوں کو رضاکاری کی جانب راغب کرنا خوش آئند ہے۔

پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے اور ہم اپنے شہر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سید سکندر نثار گیلانی کا کہنا تھا کہ تنظیم شہری دفاع کے ایڈیشنل چیف وارڈن، ڈپٹی وارڈن و دیگر تمام عہدہ داران کی محنت تاریخ ساز ہے۔ محکمہ شہری دفاع تنظیم شہری دفاع کو فعال کرنے کے لیے جس طرح دن رات ان کی تربیت اور رضاکاروں کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے وہ بھی خوش آئیند ہے۔

تمام رضاکاروں کو محکمہ شہری دفاع کی معاونت سے روزانہ کی بنیاد پر تربیت فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری کر دی ہیں۔ چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع سید سکندر نثار گیلانی نے مزید کہا کہ وارڈن پوسٹوں میں اضافہ اور وارڈن پوسٹوں پر رضاکاروں کے لیے سامان کو پورا کرنا محکمہ شہری دفاع کی ذمہ داری ہے جس پر حکومت سمیت وزیر شہری دفاع، سیکرٹری شہری دفاع اور ڈی جی شہری دفاع سے بالمشافہ ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر تقریب سے ایڈیشنل چیف وارڈن خواجہ نذیر احمد، اے ڈی محکمہ شہری دفاع سید نوید الحسن بخاری، چیف ٹرینر محکمہ شہری دفاع ذیشان قریشی نے بھی خطاب کیا اور کونسلرز سمیت دیگر رضاکاران کو تنظیم شہری دفاع میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی آفات سماوی یا مشکل کی گھڑی میں پہلے بھی ہمیشہ شہریوں نے صف اول میں رہتے ہوئے کردار ادا کیا مگر اس مرتبہ 33 سال کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں منتخب کونسلرز نے جس طرح محکمہ شہری دفاع پر اعتماد کرتے ہوئے رجسٹریشنز کے ذریعے رضاکاران کو سامنے لایا ہے وہ تاریخی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ شہری دفاع مکمل طور پر قبل ازیں بھی اور موجودہ کشیدہ حالات میں عوام الناس سمیت تنظیم شہری دفاع کے ساتھ کھڑا رہا ہے ہم رضاکاروں کی تربیت کے حوالے سے بھی پوری طرح متحرک ہیں جبکہ تمام وارڈن پوسٹوں پر ساتھ ساتھ انتہائی ضروری سامان پہنچانے میں بھی مگن ہیں۔ جس کے لیے ڈی جی شہری دفاع سمیت دیگر افسران کی بھرپور معاونت اور ہدایات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں میں پایا جانے والا جوش و جذبہ 1965 کی جنگ کی یاد دلاتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹرینر ذیشان قریشی نے رضاکاران اور کونسلرز کو ان کی ذمہ داریوں بارے بھی آگاہ کیا جبکہ ایڈیشنل چیف وارڈن خواجہ نزیر احمد نے رضاکاران اور کونسلرز کو تنظیم شہری دفاع کے حوالے سے بتایا کہ اس میں چیف وارڈن، ایڈیشنل چیف وارڈن، ڈپٹی چیف وارڈن، ڈویژنل وارڈن، گروپ وارڈن اور پوسٹ وارڈن کی کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں جبکہ رضاکاران کس طرح کام کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر چیف وارڈن میئر بلدیہ سید سکندر نثار گیلانی نے حافظ محمد حماد شیخ، حافظ محمد حادیان شیخ سمیت دیگر کو تنظیم شہری دفاع میں والنٹیئر خدمات سر انجام دینے کیلئے رجسٹریشن کے بعد ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر شہری دفاع کی جانب سے رجسٹریشن کارڈ جاری کیے۔ جبکہ مملکت پاکستان و آزاد کشمیر دفاع وطن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پاک فوج و دیگر کے لیے خصوصی دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات