جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈسے تجاوز کرگیا

منگل 13 مئی 2025 15:31

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈسے تجاوز کرگیا، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہر میں تین ہفتوں سے پانی کی فراہمی معطل، شہری پریشان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں منگل کے روز گرمی کا درجہ حرارت46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے شہری علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے 18 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور عوام سخت اذیت میں مبتلا ہے، جیکب آباد میں گزشتہ تین ہفتوں سے شہر بھر میں واٹر سپلائی اسکیم سے پانی فراہمی معطل ہے پانی کی عدم فراہمی کے باعث شہری پیسوں کے عیوض پانی خرید کرنے پر مجبور ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے شہریوں کو واٹر سپلائی اسکیم سے پانی فراہم کیا جائے۔