سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کا بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت

منگل 13 مئی 2025 18:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے پاکستان پر بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج جارحیت کے خلاف ہر وقت لڑنے کو تیار ہے، قوم اور پاک فوج بھارتی جارحیت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہماری بہادر فوج نے قوم اور ملک کا بہادری سے دفاع کیا، آپریشن بنیان مرصوص ایک کامیاب آپریشن رہا۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کے ظلم کے خلاف پوری قوم نے ایک ہو کر دکھایا، ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہدا کی قربانی رائگاں نہیں جائے گی،بھارتی حملے کے نتیجے میں شہدا کے لئے بلند مقام اور انکے گھر والوں کے لئے صبر کی دعا ہے ۔