
بولی وڈ فلموں کے کور سے پاکستانی اداکاراوں کی تصاویر غائب، ماورا اور ماہرہ نشانے پر
منگل 13 مئی 2025 22:59

(جاری ہے)
جوابا ماورا نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ کوئی شخص جنگ جیسے سنگین معاملے کو اپنی تشہیر کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
میوزک پلیٹ فارمز جیسے اسپاٹیفائے، یوٹیوب اور یوٹیوب میوزک پر اب صنم تیری قسم کے البم کا نیا پوسٹر موجود ہے جس میں ماورا حسین کی جگہ صرف ہرش وردھن رانے کی تصویر شامل کی گئی ہے۔ اس سے قبل پوسٹر پر دونوں مرکزی اداکاروں کی تصاویر نمایاں تھیں۔فلم صنم تیری قسم کے پروڈیوسر دیپیک مکوت کا کہنا ہے کہ انہیں اس تبدیلی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ان کے بقول، یہ فیصلہ کسی اور کا ہے، حکومت جو فیصلہ کرے، سب کو ماننا پڑتا ہے۔بھارتی گلوکار کا پاکستان کی مخالفت میں ترکیہ، آذربائیجان نہ جانے کا اعلان ماورا حسین کے علاوہ، فلم رئیس کے البم سے بھی ماہرہ خان کی تصویر کو ہٹا دیا گیا ہے، اور اب صرف شاہ رخ خان ہی نظر آ رہے ہیں۔ تاہم، فلم خوبصورت میں فواد خان اور سونم کپور کی مشترکہ تصویر تاحال برقرار ہے۔یہ اقدامات جہاں بھارتی عوام کے ایک طبقے کی حمایت حاصل کر رہے ہیں، وہیں عالمی سطح پر اور خاص طور پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، پہلے پاکستان کو نقشے سے مٹانے کی بات کرتے تھے، اب فلموں سے ماورا کو ہٹا رہے ہیں۔ ایک اور نے کہا، ماورا اس اداکار سے کہیں بڑی اسٹار ہے، جسے کوئی جانتا بھی نہیں۔ ایک دلچسپ تبصرہ بھی سامنے آیا: چلو پوسٹر سے نکال دیا، فلم سے بھی نکال کر دکھا!یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب صنم تیری قسم 2 پر کام جاری ہے اور ماورا کی واپسی پر بھی گفتگو ہو رہی تھی۔ تاہم، موجودہ حالات میں ان کی شمولیت اب غیر یقینی ہو چکی ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کا ایک اور مضحکہ خیز کارنامہ ، گلوکار چاہت علی خان کو پاکستانی پائلٹ بنا دیا ، گرفتاری کا دعوی
-
بھارت نے اکشے کمارکی فلم سمجھ کر پاکستان پرچڑھائی کی ،عظمی بخاری
-
نبیل قریشی سے آپریشن بنیان مرصوص پرفلم بنانے کا مطالبہ
-
بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان کا پاکستان کے حق میں پرانا ویڈیو کلپ وائرل
-
چاہت فتح علی اور خوشبو کی متنازع ویڈیو شدید تنقید کی زد میں
-
بولی وڈ فلموں کے کور سے پاکستانی اداکاراوں کی تصاویر غائب، ماورا اور ماہرہ نشانے پر
-
یہ فلم نہیں، حقیقت ہے، فہد مصطفی کا بھارتیوں کو دبنگ پیغام
-
سمیع رشید نے سحرحیات سے طلاق کی خبروں کی تردید کردی
-
فضول خرچی نے ہالی ووڈ اداکارجانی ڈیپ کو دیوالیہ کردیا
-
معروف پاکستانی گلوکار علی ظفرکی 45ویں سالگرہ 18مئی کو منائی جائے گی
-
سندورگیا تیرا بھاڑمیں ابرارالحق نے معرکہ حق کی کامیابی پر ترانہ جاری کردیا
-
اداکار جانی ڈیپ ایک بار پھر فلمی دنیا میں قدم جمانے کیلئے کوشاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.