Live Updates

50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز فارغ ‘سرفراز احمد اور مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

-دونوں سابق کپتانوں کو کیا عہدے دیے جائیں گے، اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا

منگل 13 مئی 2025 20:05

0 لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑیوں اور ٹیموں کے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کیلئے مینٹورز کی نمائندگی کرنیوالے شعیب ملک، سرفراز احمد، مصباح الحق، وقار یونس اور ثقلین مشتاق کو کارکردگی کا جائزہ لینے بعد گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔تاہم دونوں سابق کپتانوں کو کیا عہدے دیے جائیں گے، اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات