Live Updates

سینیٹر جان محمد بلیدی کیعبدالرحیم زیارتوال سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات ،ملک ، صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

منگل 13 مئی 2025 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر جان محمد بلیدی نے پارٹی وفد کے ہمراپشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔ دونوں پارٹیوں کے اکابرین اس بات پر متفق رہے کہ ملک میں فارم47کی مسلط ناکام غیر سیاسی حکومتیں اور ان کی پالیساں ناکامی سے دوچار ہیں ۔

آئین پاکستان ، فیڈریشن اور صوبائی خودمختاری پائمال ہے ، ملکی معاملات چلانے کے لیے سویلین اتھارٹی ختم ہوچکی ہے ، ملک کی سیاست ، جمہوریت ، وفاق اور صوبائی خودمختاری کی پائمالی افراد واشخاص کے مفادات کے لیے قربان کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک کی جمہوری سیاسی پارٹیوں نے پارٹی اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر ملکی آئین ، فیڈریشن ، صوبائی خودمختاری اور جمہوریت ، آزاد عدلیہ ، آزاد میڈیا کے خلاف لگائی گئی پابندیوں پر آواز اٹھانا ہوگا۔

آج ملک کسی بھی آمرانہ دور سے زیادہ آمریت کا شکار ہوچکا ہے ۔ ملک کے ہمہ جہت بحرانوں سے نکالنے کے لیے سب نے سوچنا ہوگا اور ملک کے سیاسی جمہوری صف کو مضبوط کرنا ہوگا۔ اس موقع پر مہران بلوچ، فاروق بلوچ، ریاض زہری ،جعفر ، شیر جان بلوچ اور پشتونخوامیپ کے ملک عمر کاکڑ، صورت خان کاکڑ، سردار حیات میرزئی ،حفیظ ترین اور نصیب اللہ نیازی موجود تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات