
لاہور،خوفنا ک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق 4 شدید زخمی
غبانپور ہ میں آخری منٹ سٹاپ جی ٹی روڈ پر ہولناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار ڈمپر اور رکشہ کے درمیان پیش آیا جس نے بعد ازاں تین رکشوں اور دو موٹر سائیکل سواروں کو بھی روند ڈالا،لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
فیصل علوی
بدھ 14 مئی 2025
11:18

(جاری ہے)
حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کاکہناہے کہ حادثے میں چار افراد ڈمپر کے نیچے پھنس گئے تھے جنہیں بڑی محنت کے بعد باہر نکالا گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی جائے وقوعہ پر فراہم کی گئی۔پولیس اور ٹریفک حکام بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ حادثہ مبینہ طور پر ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس کے بعد ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور سامنے موجود رکشوں اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جسے بحال کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔دوسری جانب رحیم یار خان میں وائر لیس پل کے قریب موٹرسائیکل سوار طالبہ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق طالبہ موٹرسائیکل خود چلا رہی تھی۔ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسی طرح خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں غنڈی میرخان خیل میں عمر آباد کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی اہلکار واپس کر دیا
-
بھارتی جارحیت پر پاکستانی جواب، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے
-
فوجی عدالتوں کی سزاؤں کے خلاف درخواستیں خارج، سزائیں درست قرار
-
5,402 پاکستانی بھکاریوں کو مختلف ممالک سے ملک بدر کیا گیا ، وزارت داخلہ نے اعداد و شمارقومی اسمبلی میں بتا دئیے
-
محکمہ موسمیات کی گرمی کی لہر کی پیش گوئی
-
بی جے پی رہنما اور وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشت گردوں کی بہن قرار دیدیا
-
وزیرِاعظم شہباز شریف کا ’’بنیان مرصوص ‘‘کی فرنٹ لائن پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ، افسروں و جوانوں سے ملاقات کی
-
سیالکوٹ کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
وزیراعظم کا معرکہ حق میں آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ ، آرمی چیف ،ائیر چیف مارشل و وفاقی وزراء بھی ہمراہ تھے
-
بھارت سے جنگ کے دوران زخمی مزید 2 جوان شہید، افواج کے شہداء کی تعداد 13 ہوگئی
-
جنید اکبر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا
-
بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نے علاقائی کشیدگی میں اضافہ کیا. ویلتھ پاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.