Live Updates

امریکی شہری کی رہائی اسرائیل کے فوجی دبائو کی وجہ سے نہیں ہوئی، حماس

ایڈن الیگزینڈر کو امریکی حکام کے ساتھ بہت سنجیدہ اور مسلسل رابطوں کے بعد رہا کیا گیا،بیان

بدھ 14 مئی 2025 12:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی شہریت کے حامل اسرائیلی قیدی ایڈن الگزینڈر کو حماس نے دبا کی وجہ سے رہا کیا ہے۔ حماس نے نیتن یاہو کے دعوے کے خلاف بیان منگل کے روز جاری کیا ہے۔اس 21 سالہ امریکی شہری کو حماس کے بقول خیر سگالی کے جذبے کی وجہ سے چھوڑا گیا ہے۔

ایک روز قبل رہائی پانے والا یہ قیدی اب اپنے اہل خانہ کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپ کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ ایڈن الیگزینڈر کو امریکی حکام کے ساتھ بہت سنجیدہ اور مسلسل رابطوں کے بعد رہا کیا گیا ہے۔ یاد رہے اس رہائی کے لیے پہلی بار امریکہ کے اپنے نمائندہ برائے اسیران نے براہ راست حماس کے اعلی ذمہ داروں کے ساتھ مذاکرات کرنا قبول کیا تھا۔ جس پر خود اسرائیل گئے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو لوگوں کے سامنے گمراہ کن دعوی کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل اپنی تمام تر کوششوں اور ظالمانہ جنگ اور ہر طرح کی جارحانہ جنگی یلغار میں ناکام رہا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات