Live Updates

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کی10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر29فیصد،کاروں کی فروخت میں 32فیصداضافہ ریکارڈ

بدھ 14 مئی 2025 15:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 29فیصد جبکہ کاروں کی فروخت میں 32فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 1365509یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1061382یونٹس کے مقابلہ میں 29فیصدزیادہ ہے۔

اپریل میں ملک میں گاڑیوں کے 148439یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جومارچ کے 140720یونٹس کے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اپریل کے 121417یونٹس کے مقابلہ میں 22فیصدزیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے 10ماہ میں کاروں کے 83269یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 62962یونٹس کے مقابلہ میں 32فیصدزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اپریل میں کاروں کے 8004یونٹس کی فروخت ہوئی جومارچ کے 8130یونٹس کے مقابلہ میں 2فیصدکم اورگزشتہ سال اپریل کے 8873یونٹس کے مقابلہ میں 10فیصدکم ہے۔

اسی طرح موٹرسائیکلز کے 1192827یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 922379یونٹس کے مقابلہ میں 29فیصدزیادہ ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ٹرکوں کے 3261یونٹس اوربسوں کے 624یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1746یونٹس اور371یونٹس کے مقابلہ میں بالترتیب 87فیصد اور68فیصدزیادہ ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات