Live Updates

بھارتی جارحیت کے دوران پی ٹی وی،سرکاری نشریاتی اداروں اورقومی میڈیا نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کیں ، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری

بدھ 14 مئی 2025 16:35

بھارتی جارحیت کے دوران   پی ٹی وی،سرکاری نشریاتی اداروں اورقومی میڈیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران پی ٹی وی،سرکاری نشریاتی اداروں اورقومی میڈیا نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹرشہلارضا کے سوال پرپارلیمانی امورکے وفاقی وزیرڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے ایوان کوبتایا کہ پی ٹی وی نے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس اورسٹریٹجک وعدوں کوپوراکرنے کیلئے بھاری اخراجات برداشت کئے ہیں۔

حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ملک نازک حالات سے گزررہاتھا جس میں پی ٹی وی اورسرکاری نشریاتی اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی میڈیا نے بین الاقوامی طورپر میڈیائی جنگ درست اورحقائق پرمبنی رپورٹنگ سے جیتی ہے۔ہماری میڈیا نے فعال اورذمہ دارانہ کرداراداکیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی سے متعلق مسائل کوحل کیاجارہاہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات