Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، زخمی فوجی جوانوں کی عیادت

بدھ 14 مئی 2025 16:42

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا  سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدھ کو سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق میں زخمی ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی عیادت کی۔سپیکر قومی اسمبلی نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سردار ایاز صادق نے پاک فوج کے زخمی جوانوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےمعرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ معرکہ حق کے شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کا کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے مکاردشمن کو دندان شکن جواب دیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مادر وطن کا دفاع کیا۔ قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ ہماری مسلح افواج نے ہر محاذ پر دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ افواجِ پاکستان نے مادر وطن کےدفاع کی خاطر عظیم قربانیاں دیں۔ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔پاک افواج کی موجودگی میں دشمن ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔ پاکستان کی افواج کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے۔پوری قوم معرکہ حق کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات