Live Updates

چین، بوئنگ طیاروں کی درآمد پر عائد پابندی ختم

بدھ 14 مئی 2025 16:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے ہونے کے بعد چین نے بوئنگ طیاروں کی درآمد پر عائد کی گئی پابندی ختم کردی۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے اپنی ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا ہے کہ اب وہ امریکا کے تیار کردہ بوئنگ طیارے خرید سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ چین میں قائم بوئنگ کے ڈیلیوری سینٹر نے کم از کم 3 طیارے امریکا واپس بھیجے تھے۔

واضح رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کا آغاز ہونے کے بعد چین نے اپنی ایئر لائنز کو حکم دیا تھا کہ وہ بوئنگ طیاروں کی مزید درآمد روک دیں۔چین نے یہ اقدام امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد اٹھایا تھا۔چینی ایئر لائنز کو یہ بھی حکم دیا گیا تھا کہ وہ امریکی کمپنیوں سے آلات اور اسپئر پارٹس بھی نہ خریدیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات