وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ، افسروں وجوانوں سے ملاقات

وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ائیر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے

بدھ 14 مئی 2025 17:05

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص ..
پسرور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کے دورے کے دور ان معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی ،وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ائیر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، آرمی کور کمانڈر سیالکوٹ، اور اعلی سول و عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے میں ان کے ہمراہ تھی۔