Live Updates

سینیٹ اجلاس ،پاک بھارت جنگ کے شہداء اور سینیٹر ساجد میر کیلئے دعائے مغفرت

بدھ 14 مئی 2025 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) سینیٹ اجلاس میں پاک بھارت جنگ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کوایوان بالا میں مرحوم سینیٹر ساجد میر کے ایصالِ ثواب کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔دعا جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عطاء الرحمن نے کرائی۔ اس موقع پر ایوان میں موجود تمام اراکین نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات