ایک چیک پوسٹ پر 100 مارٹر، 80 میزائل گرائے گئے، خواجہ آصف

بدھ 14 مئی 2025 21:01

ایک چیک پوسٹ پر 100 مارٹر، 80 میزائل گرائے گئے، خواجہ آصف
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک چیک پوسٹ پر 100 کے قریب مارٹر اور 80 میزائل گرائے گئے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ بہادر جوانوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جس بہادری سے ہمارے فوجی جوان لڑے اس کی مثال نہیں ملتی، یہ فوجی جوان اور افسران ہماری آزادی اور زمین کی حفاظت کی ضمانت ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ملک اور قوم رہتی دنیا تک ان کا احسان نہیں چکا سکتے، 78 سال میں پہلی دفعہ اللّٰہ تعالیٰ نے مکمل فتح عطاء کی۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بھارت نے دوبارہ ایسا عمل کیا تو اس سے بھی زیادہ ذلیل و رسوا ہو گا۔