Live Updates

اداروں سے متعلق گمراہ کن مواد کی تشہیر؛ عادل راجہ، معید پیرزادہ، احمد نورانی و دیگر کیخلاف مقدمہ درج

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن مواد کی تشہیر پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے مقدمہ درج کیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 15 مئی 2025 12:04

اداروں سے متعلق گمراہ کن مواد کی تشہیر؛ عادل راجہ، معید پیرزادہ، احمد ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2025ء ) ملک کے ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن مواد کی تشہیر پر عادل راجہ اور معید پیرزادہ سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن مواد کی تشہیر پر عادل راجہ، معید پیرزادہ، محمد عمر، محمد نذیر بٹ اور احمد نورانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ان افراد کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا۔

ادھر تجزیہ کار نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر بھارتی صحافی کرن تھاپر کے خلاف نئی دہلی میں مقدمہ درج ہوگیا، کرن تھاپر کے خلاف مقدمہ بھارتی وکیل گوتم سبھروال کی شکایت پر درج کیا گیا، بھارتی وکیل نے مقدمے میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی نے بھارتی صحافی کو انٹرویو دینے سے پہلے آئی ایس آئی کے جنرل ہیڈ کوارٹر سے بریفنگ لی ہوگی اور یہ حقیقت شاید کرن تھاپر کو بھی معلوم تھی۔

(جاری ہے)

گوتم سبھروال نے کرن تھاپر کی جانب سے نجم سیٹھی سے پوچھے گئے متعدد سوالات پر بھی اعتراض کیا، اُنہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے کرن تھاپر کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’مجھے ذاتی طور پر یقین ہے کہ پہلگام واقعے میں بھارت ہی ملوث ہے پھر چاہے یہ بھارتی حکومت کی جانب سے کروایا گیا فالس فلیگ آپریشن تھا یا کسی مسلح گروپ کو اُکسا کر کروایا گیا‘ لیکن کرن تھاپر نے یہ جواب سن کے اپنے ملک کے دفاع میں ایک لفظ بھی نہیں کہا، اس لیے کرن تھاپر کو پی این ایس کی دفعہ 152 اور 153 اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت گرفتار کیا جائے۔                                       
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات