سعودی ولی عہد کاپاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کے حل کیلئے بات چیت کا بھی خیرمقدم کریں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

جمعرات 15 مئی 2025 14:55

سعودی ولی عہد کاپاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیجی تعاون کونسل اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ امید ہے جنگ بندی سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی آئے گی۔محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کے حل کیلئے بات چیت کا بھی خیرمقدم کریں گے۔