چین کا مودی سرکار پر وار! اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دے دیا

یہ علاقہ تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے،چینی وزارتِ خارجہ

جمعرات 15 مئی 2025 16:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)چین نے بھارت کے زیرِ قبضہ اروناچل پردیش کو زنگنان کا نام دیتے ہوئے اسے اپنا علاقہ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یہ علاقہ تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے، اور ان مقامات کو چینی نام دینا چین کا اندرونی معاملہ ہے۔بیجنگ سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا مقصد خطے میں تاریخی و ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔