مقبوضہ جموں وکشمیر، ریاسی اور کٹھوعہ اضلاع میں تلاشی آپریشن جاری

جمعرات 15 مئی 2025 17:16

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسزکی طرف سے ریاسی اور کٹھوعہ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاسی کے علاقے بھاگا اور کٹھوعہ ضلع کے علاقے گگھوال میں جاری تلاشی آپریشن میں بھارتی فوجی، پیرا ملٹری اور پولیس کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ اگرچہ بھارتی حکام کا دعوی ٰہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن مشکوک نقل و حرکت کی وجہ سے کیا جا رہا ہے تاہم بھارتی فوج کی ایسی کارروائیوں کا اصل مقصد مقامی آبادی کو ڈرانا دھمکانا اور خوف و دہشت کا شکار کرنا ہوتا ہے۔