Live Updates

مختلف ممالک میں 23 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں،قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

جمعرات 15 مئی 2025 21:05

مختلف ممالک میں 23 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں،قومی اسمبلی میں تفصیلات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء)قومی اسمبلی اجلاس میں دنیا بھر میں مختلف ممالک میں 23 ہزار 456 پاکستانی قید ہونے کا انکشاف کیا گیا مختلف ممالک میں قید پاکستانی شہریوں سے متعلق تحریری تفصیلات وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں پیش کردیں ہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریری طور پر بتایا گیا کہ سب سے زیادہ پاکستانی قیدی سعودی عرب میں ہیں سعودی عرب میں 12 ہزار 156 پاکستانی شہری قید ہیں یو اے ای میں 5 ہزار 292 پاکستانی شہری قید ہیں وزارت خارجہ نے بتایا کہ میزبان اتھارٹیز کے تعاون سے ہمارے سفارتی مشنز کی جانب سے جامع صنف وار ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے،حکومت پاکستان بیرون ملک قید پاکستانی شہریوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل درآمد کرتی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات