Live Updates

آج کا دن یومِ تشکر ہماری قوم کی جرأت، استقامت اور افواجِ پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے، خواجہ محمد آصف

جمعرات 15 مئی 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج کا دن یومِ تشکر ہماری قوم کی جرأت، استقامت اور افواجِ پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے، مادرِ وطن کے دفاع کے لئے پوری قوم متحد ہے اور ہمارے جوان ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن اپنی خودمختاری، سالمیت اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینا ہماری افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جذبہ شہادت کا عملی ثبوت ہے۔میں اس موقع پر پوری قوم، شہداء کے اہلخانہ، اور ان تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم ہر حال میں اپنے وطن عزیز کا دفاع کریں گے اور ہر میدان میں ترقی و استحکام کے لئے مل کر کام کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات