
حیدر آباد سکھر موٹر وے کو ترقیاتی پروگرام کا حصہ نہ بنانے پر قومی اسمبلی میں بحث
ڈپٹی سپیکر کی وزیر منصوبہ بندی کو منصوبے کیلئے رقم مختص کرنے سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لینے کی ہدایت
جمعرات 15 مئی 2025 21:05
(جاری ہے)
سکھر حیدر آباد موٹروے سب سے پہلی ترجیح ہے۔پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر خان نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے قرض کا بندوبست کیا جارہا ہے۔
رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایک موٹروے بتائیں جو پورٹ سے جڑی نہ ہو۔ اس موٹروے کے لیے مکمل بجٹ نہ رکھا تو بجٹ میں ووٹ نہیں دینا چاہیے ۔وزیر مملکت ارمغان سبحانی نے کہا کہ مکمل بجٹ کی شرط نہ رکھیں، یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ سکھر حیدرآباد کراچی موٹروے مکمل ہوگا۔ اگر فارن فنڈنگ یا انویسٹر دلچسپی دکھائے تو بہت جلد یہ موٹر وے بن جائے گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سکھر حیدر موٹروے کے حوالے سے بڑا واضح مقف رکھتی ہے۔ یقین دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ یہ موٹروے بنائی جائے گی۔سید نوید قمر نے کہا کہ توجہ دلا نوٹس میں کہا گیا کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں پیسے نہیں رکھے گئے۔ اس وقت جو پی ایس ڈی پی بن رہی ہے، اس میں موٹروے کے مطابق رقم نہیں رکھی جارہی۔ خالی باتیں 15 سال سے سن رہے ہیں، گرانڈ پر کیا ہے۔اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ یقین دہانی کے بجائے پراجیکٹ کے لیے پیسے رکھے جائیں، جس پر وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ میں وزیر منصوبہ بندی کو پیغام پہنچا دوں گا کہ اس منصوبے کے لیے پیسے رکھے جائیں۔سید عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی میں سنجیدگی نہیں دکھائی جارہی۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن سید حفیظ الدین نے پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید کی۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں، یہ مسئلہ بیٹھ کر حل کر لیں گے۔بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو کل ایوان کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی۔مزید قومی خبریں
-
ڈسکہ میں بدفعلی میں ناکامی پر تین اوباشوں نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، نوجوان شدید زخمی
-
ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، اب بس ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
-
دنیا کے 80 فیصد ممالک فلسطینیوں کی آزاد و خود مختارریاست کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، حافط طاہر اشرفی
-
پاکستان کی بقا مزید صوبوں اور متناسب نمائندگی کے نظام میں ہے،خرم نواز گنڈاپور
-
کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں کرپشن کا نظام مسلط ہے، حافظ نعیم الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹوکیو کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے شاہکار ٹریفک کنٹرول مرکز کا دورہ
-
اسپیکرقومی اسمبلی کا دہشتگردی سے ہونے والے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش
-
پینے کے صاف پانی کی دستیابی صرف ایک ترقیاتی ہدف نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
بلاول بھٹو نے پی پی پی سندھ کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کا اعلان کردیا
-
جعلی سی سی ڈی اہلکار پکڑا گیا
-
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت ’’ہنرمند اسیر پروگرام‘‘بارے اعلی سطحی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.