پشاور پولیس کی کارروائی، ٹیکسی ڈرائیور کے اندھا قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

جمعرات 15 مئی 2025 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) پشاور پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کے اندھا قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق مقتول عبداللہ کو مورخہ 8 مئی کو نجی ہسپتال کار پارکنگ میں فائرنگ اور تیز دھار آلے سے زخمی کردیا تھا جوکہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے متعلق پولیس تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران ایک ہفتہ کے اندر اندر ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ٹیکسی ڈرائیور مقتول عبداللہ کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے واقعہ کو غیرت کا شاخسانہ قرار دیا، جن کے قبضے سے آلہ قتل پستول اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔