ٹی ایم او بالاکوٹ کے زیر انتظام یوم تشکر کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام

جمعہ 16 مئی 2025 13:23

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ٹی ایم او بالاکوٹ کے زیر انتظام یوم تشکر کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہداء کے بلند درجات، ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دفتر ٹی ایم اے بالاکوٹ میں سید کامران شاہ، تحصیل میونسپل آفیسر بالاکوٹ، سٹاف، صحافیوں اور طلبا کے ساتھ پرچم کشائی بھی کی گئی اور ایک منٹ کی خاموش بھی اختیار کی گئی۔ اس سے پہلے کاغان روڈ (گرین بیلٹ ) پر افواج پاکستان کی شاندار فتح کے حوالے سے مختلف بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔