پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے،ڈسٹرکٹ چیئرمین دکی

جمعہ 16 مئی 2025 14:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) دکی میں آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کی خوشی میں جمعہ کویوم تشکر ریلی نکالی گئی ۔یوم تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین دکی حاجی خیراللہ ناصر نے کہا ہے کہ ہم افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں،پاک فوج نے دشمن کومنہ توڑجواب دیکردنیابھرمیں قوم کی سرفخرسے بلندکردیا ہے۔

بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ اور پاک فوج کی موثر اور بروقت کارروائی کوبھارت کئی نسلوں تک یاد رکھے گا ۔ ریلی ضلعی انتظامیہ دکی کی جانب سے نکالی گئی۔ریلی میں ڈسٹرکٹ چئیرمین حاجی خیراللہ ناصر اسسٹنٹ کمشنر عبدالسلام سمیت سرکاری آفیسران ، طلباء ، قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم ، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں لگ،یوم تشکر ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی واپس ڈی سی آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ مقررین نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئی تو جواب فولاد سے دیا جائے گا، پاکستان ہمیشہ رہنے کے لیے بنا ہے، ہندوستان کی جارحیت کی صورت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا، آئندہ دشمن ہماری طرف دیکھنے سے پہلے ہزاربارسوچے گی۔