Live Updates

چلڈرن ہسپتال ملتان میں "یومِ تشکر" ملی جذبےاور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 15:31

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) چلڈرن ہسپتال ملتان میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن لاہور کی ہدایت پر "یومِ تشکر" نہایت عقیدت اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے تمام اہم دفاتر اور انتظامی بلاکس پر قومی پرچم شایانِ شان طریقے سے آویزاں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے کہا کہ یومِ تشکر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں اپنے وطن، افواجِ پاکستان، حکومت اور محکمہ صحت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

یہ دن 23 مارچ، 14 اگست اور 6 ستمبر کی طرح ہمارے قومی اتحاد، استقامت اور شکر گزاری کا عکاس ہے۔تقریب میں قومی پرچم کی نمایاں تنصیب اور ملکی سالمیت کے لیے دعا کے ذریعے دن کو وقار کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد سمیت دیگر ڈاکٹرز، اسٹاف نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات