Live Updates

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں یومِ تشکر کی پروقار تقریب کا انعقاد

جمعہ 16 مئی 2025 17:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں یومِ تشکر کی پروقار تقریب ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل، اساتذہ اور طالبات نے قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران کالج کی حدود میں ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں پرنسپل، لیکچرار ز اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی کے لیے پرجوش نعرے لگائے اور پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پرنسپل، لیکچررز اور طالبات نے یومِ تشکر کے حوالے سے ولولہ انگیز تقاریر پیش کیں جن میں قومی یکجہتی، افواجِ پاکستان کی قربانیوں، ملک کو درپیش چیلنجز اور شکرگزاری کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔تقریب کا اختتام وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا پر ہوا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے حصے کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات