نئی شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت، اسراِئیلی اخبار کا دعوی

جمعہ 16 مئی 2025 19:08

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)ایک اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ نئی شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت ہو رہی ہے۔ یہ بات چیت قطر کے ذریعے آذربائیجان میں ہو رہی ہے جس میں ترکیہ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے کے مطابق ایک اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ بات چیت میں اسرائیلی چیف آف آپریشنز ڈائریکٹوریٹ، شامی اور ترک بھی حکام شامل ہیں۔اس معاملے میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ شامی صدر نے ابراہم اکارڈ میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔