Live Updates

آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال کامیابی پر پاکستان اور آزاد کشمیر میں یوم تشکر منایا گیا

یوم تشکر کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب سول سیکرٹریٹ مظفرآباد بالمقابل وزیراعظم سیکرٹریٹ منعقد ہوئی

جمعہ 16 مئی 2025 19:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال کامیابی پر پاکستان اور آزاد کشمیر میں یوم تشکر منایا گیا۔یوم تشکر کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب سول سیکرٹریٹ مظفرآباد بالمقابل وزیراعظم سیکرٹریٹ منعقد ہوئی، پرچم کشائی وزیرحکومت چوہدری عبدالرشید پاور اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر لیفٹینٹ ریٹائرڈ خوشحال خان نے کی۔

پرچم کشائی کے بعد ملکی سلامتی، شہداء کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس کے بعد ریلی کی صورت میں یادگار شہداء پر حاضری دی گئی اور Wreth laying سر منی ہوئی۔طلباء سمیت سول سوسائٹی نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ سیکیورٹی کے شاندار انتظامات کیے گئے۔،آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

(جاری ہے)

دارلحکومت کی تمام مرکزی جامع مساجد اور گلی محلوں کی مساجد میں آپریشن بنیان المرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر قرآن مجید کی تلاوت حمد و نعت کا بھی انعقاد ہوا۔شہداء کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ملک کی سلامتی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔شہداء مسلح افواج پاکستان،شہداء مقبوضہ جموں وکشمیر کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات