
بھارت کو عبرت ناک شکست دینے پر یومِ تشکر پر پوری قوم رب ذوالجلال کا شکر ادا کرتی ہے ،چوہدری انوارالحق
جنرل عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے دندان شکن جواب دے کر دشمن کو اس کی اصل اوقات یاد دلا دی ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر
جمعہ 16 مئی 2025 21:26
(جاری ہے)
یوم تشکر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت آئندہ جارحیت کا سوچے گا بھی نہیں.
مسلح افواج پاکستان وطن کے دفاع کے لیے ہمہ تن چوکس ہیں. انہوں نے کہا کہ سپہ سالار پاک فوج جنرل عاصم منیر نے دندان شکن جواب دے کر دشمن کو اس کی اصل اوقات یاد دلا دی ہی. مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ تن تیار ہیں، دشمن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھی. انہوں نے کہا کہ اس موقع پر آزادکشمیر اور پاکستان کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں. وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا, ہماری مسلح افواج نے دشمن پر ہیبت طاری کی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ''آپریشن بنیان المرصوص'' ہماری سنہری تاریخ کا روشن باب ہے، انشاء اللہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچا کر تحریک تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے، بھارت نے رات کی تاریکی میں چھپ کر وار کیا، ہم نے کم ظرف دشمن کو دن کی روشنی میں تارے دکھائے، ہمارے جانباز شاہینوں نے دشمن کے پانچ طیارے مار گرائی. ان شائاللہ وطن کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گی,10 مئی کو ہماری بہادر افواج نے حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی غیرت کا مظاہرہ کیا. چوہدری انوارالحق نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے، پاک فوج نے اپنے جرآت مندانہ اقدامات سے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ پاکستان خطے میں اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ریاست کی سالمیت پر آنچ آئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا. کشمیری عوام یومِ تشکر مناتے ہوئے عظیم شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلح افواجِ پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا،مسلح افواج پاکستان ہمارا قومی فخر ہیں اور مسلح افواج پاکستان کو وطن کی سلامتی یقینی بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.