Live Updates

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے صوبائی صدر سیدذوالفقارشاہ کی ملازمین کے مسائل پر صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ سے ملاقات

جمعہ 16 مئی 2025 21:31

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے صوبائی صدر سیدذوالفقارشاہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین و صدر صوبہ سندھ سیدذوالفقارشاہ نے ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے مسائل اور آن لائن ٹریڑری سے تنخواہوں کی بجائے کراچی کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا ریکارڈ سیپ اپیلیکشن پر شفٹ کرکے آن لائن سسٹم پر شفٹ کرنے سے تنخواہوں کی تاخیر سمیت مختلف مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزیر منصوبہ بندی وتوانائی سی ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی اور انہیں ان مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سید ناصر حسین شاہ نے انہیں یقین دلایا کہ ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیع ہے۔ وہ ان مسائل کے حل کیلیے وزیر بلدیات اور کلک کے زمہ داران سے بات چیت کریں گے۔ سکھر ڈسڑکٹ کونسل کے ملازمین کی تکالیف کا ازالہ کیا جائے۔ یونین کے جائز مسائل حل کرواِے جائیں۔ اس موقع پر انکے ہمراہ عباس احمد اور محمد نذیر بھی موجودتھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات