لاہور ،مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق

جمعہ 16 مئی 2025 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء) لاہور میں ہونے والے مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔ایدھی ترجمان کے مطابق راوی روڈ، بادامی باغ پرانا پل کے قریب نشے کے عادی ایک شخص کی لاش ملی، متوفی کی عمر 55سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

گجرپورہ، چائنہ سکیم سے 50سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی جبکہ داتا دربار کے قریب فٹ پاتھ سے 70سالہ شخص کی لاش ملی،متوفی بظاہر بھکاری معلوم ہوتا ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی۔پولیس کارروائی کے پیش نظر تینوں میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔