Live Updates

جو افواج اور قومیں اپنے ملک کی بقا کے لیے شہادت کو ترجیح دیتی ہیں، انہیں شکست دینا ناممکن ہے،ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان

جمعہ 16 مئی 2025 19:55

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)جو افواج اور قومیں اپنے ملک کی بقا کے لیے شہادت کو ترجیح دیتی ہیں، انہیں شکست دینا ناممکن ہے۔" ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان شاہ زیب شیخ اور ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ نے یومِ تشکر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آفس سے پریس کلب ٹنڈو محمد خان تک نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔

یہ ریلی بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستان کی کامیابی اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کا شمار دنیا کی بہترین اور منظم افواج میں ہوتی ہیں۔ حالیہ آپریشن "بنیان المرصوص" میں پاک فضائیہ نے دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ دشمن کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ "جہاں تمہاری سوچ ختم ہوتی ہے، وہاں سے ہماری سوچ شروع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

" پاک افواج کی بہادرانہ کارروائی کے بعد بھارت کی چیخیں دنیا بھر میں سنائی دیں۔ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ "ہم وہ آنکھیں ہی نکال دیں گے جو ہمارے وطن عزیز کو بری نظر سے دیکھیں گی۔" اس سے قبل پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ ریلی میں مختلف اداروں کے نمائندے، سول سوسائٹی کے افراد، طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کر کے ملک و ملت سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات