۹دفاع پاکستان و اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کی کامیابی پر جماعت کو دلی مبارکباد پیش کرتاہوں، مولانا عبدالواسع

جمعہ 16 مئی 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) صوبائی امیر جمعیت علمااسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے دفاع پاکستان و اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کی عظیم الشان، مثالی اور تاریخی کامیابی پر پوری جماعت کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و صوبائی قیادت کی انتھک محنت، موثر حکمت عملی اور بصیرت افروز قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

شعبہ نشر و اشاعت کی منظم منصوبہ بندی اور اعلی معیار کی اسٹیج مینجمنٹ لائقِ تحسین ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کی تخلیقی صلاحیت، باہمی ہم آہنگی اور دن رات جاری رہنے والی انتھک محنت کو دادِ تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ انصارالسلام کے باہمت اور مخلص جوانوں نے گرمی، ہجوم اور تھکن کو پسِ پشت ڈال کر نظم و ضبط کی شاندار مثال قائم کی۔

(جاری ہے)

کارکنان دن رات جلسے کی تیاریوں میں مصروف تھے، ہر چہرے پر عزم و یقین کی جھلک نمایاں تھی، ملین مارچ میں شرکت پر تمام کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیںصوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ کو امن و امان برقرار رکھنے اور ملین مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیںسکیورٹی، رہنمائی اور مجموعی نظم و نسق کے میدان میں انصارالسلام کی پروفیشنل خدمات قابلِ تقلید ہیں۔

مرکزی و صوبائی قائدین کی بھرپور موجودگی اور رہنمائی نے مارچ کو وقار، قوت اور توانائی عطا کیتمام اضلاع کے ضلعی امرا ہر سطح کے جماعتی رہنماوں اور کارکنوں کی دلچسپی کامیاب ملین مارچ پر انہیں مبارکباد پیش کرتیہیں، ملین مارچ کی کامیابی میں ہر کارکن نے ایک ستون کا کردار ادا کیا، جو لائقِ فخر ہے۔ امید ہے کہ یہی جذبہ، اتحاد اور نظم و ضبط آئندہ بھی برقرار رہے گا۔جمعیت طلبا اسلام کے کارکنوں نے بھرپور جوش و خروش، جذبے اور نظم کے ساتھ شرکت کر کے قابلِ قدر مثال قائم کی، اور یہ ولولہ جماعت کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔