Live Updates

لسبیلہ میں یوم تشکر شانداراندازمیں منایا گیا،افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین

جمعہ 16 مئی 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اورپارلیمانی سیکرٹری میر زرین خان مگسی کے حلقہ انتخاب لسبیلہ میں یوم تشکر شانداراندازمیں منایا گیا،ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں شہدائے پولیس کی یادگار پر سلامی پیش کی گئی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دفاع وطن کے عزم کا اعادہ کیا گیا ،معرکہ حق کی فتح پر جشن سا سماں رہا، افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ کے مطابق جمعہ کے روز لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلعی پولیس آفس اوتھل میں ڈی سی لسبیلہ حمیرہ بلوچ، ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر، ضلعی چیئرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی، اے ڈی سی سراج احمد بلوچ اور دیگر سول و پولیس افسران نے شہدائے پولیس کی یادگار پر پھول نچھاور کئے، اس موقع پر افواج پاکستان کی جرات و بہادری اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا گیا، لسبیلہ پولیس، لیویز اور افواج پاکستان کے شہید جوانوں سمیت دہشت گردی کے واقعات میں جام شہادت نوش کرنے والے تمام شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات