Live Updates

پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت تجارت کے مابین قریبی تعاون ضروری ہے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ،وفاقی وزیر تجارت

ہفتہ 17 مئی 2025 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی برآمدات کے اضافہ اور سائنسی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرانے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت تجارت کے مابین قریبی تعاون ضروری ہے۔اس حوالہ سے سرجیکل آلات اور دیگر مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے لیبارٹری سہولیات کو جدید اور عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات