Live Updates

الحمراء میں یوم تشکر کے موقع پر ملی نغموں کے پُروقار پروگرام کا انعقاد ہوا

فنکاروں و گلوکاروں نے پاک فوج کو اپنے فن کے ذریعے سلا م پیش کیا

ہفتہ 17 مئی 2025 18:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں یوم تشکر کے موقع پر ملی نغموں کے پُروقار پروگرام کا انعقاد ہوا۔فنکاروں و گلوکاروں نے پاک فوج کواپنے فن کے ذریعے سلا م پیش کیا۔تقریب میں زندہ دلان ِ لاہور نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی افواج کے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص ہماری قومی تاریخ میں نہایت اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،مسلح افواج کی جدوجہد کی بدولت ہماری ملک کا سر فخر سے بلند ہوا،ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں جس نے افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کو مکار اور بزدل دشمن کے مقابلے میں سرخرو کیا ،اس فتح پر ہم پاکستان کی قیادت ،افواج پاکستان کے شہداء ،غازیوں اور پاکستانی قوم کے بے مثال شجاعت کو سلام تعظیم پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیر حیدر نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے تحفظ اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے فضائی ، بحری اور بری مسلح افواج کی بے مثال جرات اور بہادری پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں،معرکہ حق سے ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا ہے،ہمارے حکمرانوں کی اعلی قیادت اس کامیابی کے لئے پیش پیش رہی ۔انھوں نے کہاکہ یہ امر باعث مسرت ہے ہماری بہادر فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم ملیامیٹ کر دیئے،انکو دھول چٹائی،انکے ہر حملے کو زائل کیا اور جوابی وار میں اپنے مقاصد حاصل کئے،ہمارے شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں، اللہ نے ہمیں فتح یاب کیا، ہم اپنے غازیوں کے احسان مند ہیں ،جو اپنی وطن عزیز کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات