Live Updates

سرینگر میر واعظ مولوی محمد فاروق کی شہادت کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

برسی کے سلسلے میں متعدد تقریبات کے انعقاد کا اعلان،21مئی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی ہو گی

ہفتہ 17 مئی 2025 22:50

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں تحریک آزادی کے ممتاز رہنما میر واعظ مولوی محمد فاروق کی شہادت کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائے جائے گی،میر واعظ مولوی محمد فاروق کو نامعلوم مسلح افراد میں 21مئی 1990کو سرینگر میں انکی رہائشی پر گولیاںمار کر شہید کر دیا تھا۔کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے اپنے والد کی 35ویں برسی کے سلسلے میں کئی تقریبات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

ان تقریبات کا آغاز (آج)اتوار سے ہوگا اور یہ 21مئی تک جاری رہیں گی۔ 18مئی کو انجمن اوقات کے زیر اہتمام جامع مسجد سرینگر میںدن گیارہ بجے قرآن خوانی اور تلاوت قرآن کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے،19مئی کو سرینگر کے گنج بخش پارک نوہٹہ میں میر واعظ فائونڈیشن کے زیر اہتمام دن گیارہ بجے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا جائے گا، 20مئی کو انجمن نصرت الاسلام کے زیر اہتمام اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول راجوری کدل کے آڈیٹوریم میں ’’منشیات سے پاک کشمیر کی تعمیر - طلباء اور معاشرے کا کردار‘‘ کے عنوان سے صبح دس بجے سیمینار کا انعقاد ہوگاجبکہ 21مئی بروز بدھ مزار شہدا ء عید گاہ سرینگر پر صبح ساڑھے دس بجے فاتحہ خوانی کی تقریب ہو گی۔

(جاری ہے)

میرواعظ عمر فاروق نے اپنے ایک بیان میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان تقریبات میں شرکت کر کے میر واعظ مولوی فاروق اور دیگر شہداء کے ساتھ اپنی بھر پور عقیدت و احترام کا اظہار کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات