شبقدر، جرگے کی کوششوں سے دو سال سے قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں تبدیل

فریقین کا ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے کے تحت زندگی گزارنے کا عہد

ہفتہ 17 مئی 2025 20:05

شبقدر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)شبقدر کا علاقہ آٹکے میں جرگے کی کوششوں سے دو سال سے قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں تبدیل ہوئے دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے کے تحت زندگی گزارنے کا عہد کیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدر کے علاقہ آٹکے میں جامع مسجد صاحب حق صاحب میں جرگے کا اہتمام کیا گیا جس میں جرگہ مشران سرپرست مولانا نعیم الرحمان حقانی،سابقہ ایم پی اے مولانا مثمر شاہ حقانی،ارشد آیاز،مولانا رضوان اللہ،سابقہ ناظم سعود خان ،خیال محمد عرف گل گل،ضیاالرحمان۔

شاہ جی اور درجنوں عمائدین علاقہ اور مقامی لوگوں نے شرکت کی جرگے میں فریق اول محمد نزیر ،شاز علی،دانیال خان،محمد بلال، فریق دوم عماد اللہ،سجاد،نصیر احمد،نزیر خان،کے درمیان 2 سال سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی جو جرگہ مشران کی انتھک کوششوں سے دوستی میں بدل گئی اور دونوں فریقین نے قرآن پاک پرخلف آٹھا کر اللہ کی رضا کے لئے ایک دوسرے کو معاف کرتے ہوئے آپس میں بھائی بندی کے تحت زندگی گزارنے کا عہد کیا جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نعیم الرحمان حقانی ۔

(جاری ہے)

مولانا مثمر شاہ حقانی،مولانا ثنا اللہ حقانی۔مولانا رضوان اللہ ،نے کہا اگر کسی نے بھی اس حلف کی خلاف ورزی کی تو وہ اللہ تعالی کے کلام کا منکر مرتکب قرار پائے گا قرآن پاک پر حلف لینے کے بعد دونوں فریقین کو ایک دوسرے سے ملوایا گیا اس موقع پر علما کرام نے دونوں فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جرگہ مشران کی بات مان کر صلح کر لیا مقررین نے کہا کہ اسلامی معاشرہ ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور تمام مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ نہ صرف پر امن رہے بلکہ دکھ اور مصیبت کے اس گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں جرگے مشران نے کہا کہ ہمارا مشن علاقہ سے ہر قسم عداوتوں کو ختم کرنا ہے جس سے ہمارے علاقے میں امن قائم ہوگا اس موقع پر ایس ایچ او شبقدرفضل داد خان,ایڈیشنل ایس ایچ او خان محمد نے علاقہ کے مشران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ علاقہ سے ہر قسم دشمنیاں،منشیات فروشی ہوائی فائرنگ اور ہر قسم جرائم ختم کرنے میں مقامی پولیس کی مدد کریں۔