Live Updates

بھارت پاکستان کا پانی روکنے کے لئے نئے منصوبوں کی تیاری کررہا ہے، رپورٹ

ہفتہ 17 مئی 2025 20:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) بھارت کی ہٹ دھرمی بدستور جاری ہے اور جنگ میں ذلت آمیز شکست کے باوجود وہ پاکستان کا پانی روکنے کے لئے نئے منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری کررہاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے متعلقہ حکام کو دریائے چناب، دریائے جہلم اور دریائے سندھ پر نئے منصوبوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی حکومت کے منصوبوں میں دریائے چناپ پر رنبیر نہر کی لمبائی کو دگنا کرنا بھی شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق اس نہر کی توسیع کے بعد فی سیکنڈ 150کیوسک پانی کو موڑا جا سکے گا۔رپورٹ کے مطابق اس نہر کی توسیع کے حوالے سے بات چیت گذشتہ ماہ شروع ہوئی جو جنگ بندی کے بعد بھی جاری ہے۔ماہرین کے مطابق اس نہر کی توسیع میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات