
(ن) لیگ نے ایٹمی دھماکے کرکے ثابت کردیا پاکستا ن کا دفاع ہم بہترکرنا جانتے ہیں ، نواز شریف
ہفتہ 17 مئی 2025 22:15

(جاری ہے)
۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چین،ترکیے، آذربائیجان نے مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ دوستی کا حق ادا کیا۔
پاکستان کی بہادر فورسز نے عالمی سطح پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئیدفاعی نظام کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے، بھارت کے جنگی جنون نے خطے کے امن و سلامتی کو داو پر لگا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے غرور گھمنڈ کو گھر بیٹھے خاک میں ملا دیا۔ن لیگ نے ایٹمی دھماکے اور اب جنگ جیت کر کے ثابت کر دیا پاکستان کا دفاع ہم بہتر کرنا جانتے ہیں۔دوران ملاقات شہباز شریف کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے، ہم نے بہترین حکمت عملی کے تحت مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی الزام لگا کر بھاگ گیا، پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لئے بھارت تیار نہیں ہے، چند گھنٹوں میں جرات، بہادری اور دلیری سے جوانوں نے وہ تاریخ رقم کی ہے جو قیامت تک دوست اور دشمن پڑھتے رہیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور عوام نے دشمن کو شکست دے کر ملک کا جھنڈا بلند کیا، دنیا اب اس جھنڈے کو احترام سے دیکھ رہی ہے، پوری قوم یکجان اور دو قالب ہے اور اس جنگ کے دوران پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق بھی نوازشریف کو آگاہ کیا، بھارت کی سخت مخالفت اور کوششوں کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قرض کی قسط جاری کی، آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنیکی سفارش کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہترین سمت پر گامزن ہے، حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، آئندہ مالی سال 26-2025 بجٹ کیاہداف کا باہمی مشاورت سے تعین کیا جائے گا۔ملاقات کے دوران قازان فورم میں کراچی، کوئٹہ اور گوادر سے سینٹر ل ایشیا ئ اور یورپ کے روٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ: لوگوں کو بھوکا رکھنا بین الاقوامی قوانین کی توہین
-
پاکستانی وزیراعظم کا بھارت سے کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے پر "بھائی" شیخ محمد بن زاید کا شکریہ
-
قصر الوطن میں اماراتی صدر کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں پرتپاک استقبال
-
پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو جہنم کا انتخاب کروں گا
-
مشرقی یوکرین میں ڈرون حملے میں متعدد شہری ہلاک
-
بھارت کو مشرقی محاذ پر ہرایا ہے اب مغربی محاذ پر بھی ہرائیں گے
-
ہمالیہ کے گلیشیئروں کا پگھلاؤ انتہائی تشویشناک، یو این چیف
-
چیئرمین بلاول بھٹو پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر یورپ کا دورہ کریں گے
-
چینی کی قیمت 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
-
فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ہی دیرپا امن کا ضامن، گوتیرش
-
پاکستان نے چین، افغانستان اور ایران کے راستے روس تک 6 تجارتی راہداریوں کی نشاندہی کردی
-
پاکستان کا بیانیہ دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے پورا پلان تیار ہوچکا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.