Live Updates

غزہ پر اتوار کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 33 افراد شہید

اتوار 18 مئی 2025 12:40

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) فلسطین کے محصور خطے غزہ پر اتوار کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 33 افراد شہید ہوگئے، جن میں سے نصف سے زیادہ تعدادبچوں کی ہے۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فوجی مہم میں توسیع کے اعلان کے ایک دن بعد اتوار کو اسرائیل نے بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 33 اموات ہو گئیں ان میں نصف سے زیادہ بچے ہیں ۔

شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے المواسی میں بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے خیموں پر صبح سویرے کیے گئے حملے میں 22 افراد ہلاک اور کم از کم 100 دیگر زخمی ہوئےجبکہ شمالی غزہ کے جبالیہ میں ایک مکان پر حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ اسی علاقے میں العودہ ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

باسل کے مطابق، الزاویدہ کے وسطی علاقے اور جنوب میں خان یونس میں بھی اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ 19 ماہ سے زیادہ کی جنگ کے بعد حماس کے عسکریت پسندوں کو شکست دینے کے لیے غزہ میں اپنی کارروائیاں تیز کر رہی ہے۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بین الاقوامی سطح پر فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی امدادی ناکہ بندی کی وجہ سے انسانی حالات کی بگڑتی ہوئی تشویش پر تشویش بڑھ رہی ہے۔.\932
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات