
ایف بی آئی ،ڈچ پولیس کی مدد سے پاکستان میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک بے نقاب
کروڑوں ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل فراڈ اور سائبر جرائم میں ملوث 21 ملزمان گرفتار کئے گئے
اتوار 18 مئی 2025 13:35
(جاری ہے)
گرفتار ملزمان میں لاہور سے تعلق رکھنے والے رمیز شہزاد عرف صائم رضا ( لاہور میں گروہ کا سرغنہ)، اس کے والد محمد اسلم، عاطف حسین، محمد عمر ارشاد، یاسر علی، سید صائم علی شاہ، محمد نوشیروان، برہان الحق، عدنان منور اور عبدالمعیز جبکہ ملتان سے تعلق رکھنے والے حسنین حیدر (ملتان آپریشنز کا سربراہ)، بلال احمد، دلبر حسین، محمد عدیل اکرم، اویس رسول، اسامہ فاروق، اسامہ محمود اور حمد نواز شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں دستیاب دستاویزات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گینگ سائبر کرائم فراہم کرنے والے نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہا تھا، اس کی سرگرمیوں میں فشنگ کٹس، جعلی ویب پیج ٹیمپلیٹس اور ای میل ایکسٹریکٹرز کی تیاری و فروخت شامل تھی، یہ تمام مصنوعات سکیورٹی سافٹ ویئر سے ناقابلِ شناخت ہونے کے دعوے کے ساتھ آن لائن فروخت کی جا رہی تھیں۔حکام کے مطابق گروہ کی جانب سے تیار کردہ تفصیلی ویڈیو ٹیوٹوریلز کے ذریعے خریداروں کو یہ سکھایا جاتا تھا کہ ان ٹولز کو کس طرح لوگوں کو دھوکہ دینے اور مالی نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔گروہ کا سربراہ رمیز شہزاد لاہور کے بحریہ ٹان کے گل بہار بلاک میں واقع مکان نمبر 75 اور 797 سے نیٹ ورک کے تکنیکی و کاروباری معاملات چلاتا تھا جبکہ ملتان میں اس کا ساتھی حسنین حیدر، فاطمہ ایونیو پر پرائم مارٹ کے قریب گلی نمبر ایک سے کارروائیاں انجام دیتا تھا۔ان مقامات پرچھاپوں کے دوران 32 ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کی گئیں جن میں ایسے سرورز بھی شامل ہیں جن میں دنیا بھر میں 11 ہزار سے زائد متاثرین کے اس گروپ سے تعلق کے شواہد موجود ہیں، حکام نے ایک لیمبورگینی اوروس سمیت لگژری گاڑیاں ضبط کیں جبکہ دبئی میں جائیدادوں میں سرمایہ کاری سے متعلق دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں۔این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالغفار کے مطابق اس گروہ کے تیار کردہ ٹولز صرف امریکہ میں 50 ملین ڈالر سے زائد کے نقصان سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ یورپی ممالک میں مزید 63 مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں۔عبدالغفار نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ محض ایک اسکیم نیٹ ورک نہیں تھا بلکہ عملی طور پر ایک سائبر کرائم یونیورسٹی تھی جو دنیا بھر کے فراڈیوں کو سہولت فراہم کر رہی تھی۔حکام نے لاہور، ملتان اور مبینہ غیر ملکی جائیدادوں سمیت 48 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے منجمد کر دئیے ہیں، گروہ سے منسلک 142 کرپٹو کرنسی والٹس کے ایڈریسز کی چھان بین بھی جاری ہے جس کے باعث تمام ملزمان کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے، گینگ کے لیہ اور میانوالی میں موجود ساتھیوں سمیت کئی اہم مشتبہ افراد اب بھی مفرور ہیں، انٹرپول ریڈ نوٹس تیار کر رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
آئین کے تحت حاصل اختیار کو احتجاج میں خم ٹھونک کر استعمال کروں گا، علی امین گنڈاپور
-
عیدالاضحی، قسائی نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیئے، اناڑی بھی میدان میں اتر آئے
-
اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا قاتل ہے،ثروت اعجاز قادری
-
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجز ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قزاخستان کے سفیر یرزہان کستافن سے گفتگو
-
جعلی حکومت نے بغض عمران خان میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کر رکھا ہے، بیرسٹر سیف
-
بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
-
خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہی: راجہ پرویز اشرف
-
حج مساوات انسانی کا عظیم مظہرہے:شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خان کی ملاقات
-
پاکستان کو اسوقت سیاسی استحکام ،قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے‘آصف علی زرداری
-
کردار سنوارنا آسان نہیں، محنت طلب کام ہے، علامہ الیاس قادری
-
پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،بلاول بھٹوزرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.