فیصل ٹائون میں خواجہ سرا ء کو قتل کر دیا گیا ، بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج

بہاولپور کے رہائشی دانش عرف پلوشہ کوتیزدھار آلہ سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا ‘پولیس

اتوار 18 مئی 2025 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ فیصل ٹائون میں خواجہ سرا ء کو قتل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا ء کی شناخت دانش عرف پلوشہ کے نام سے ہوئی ہے جسے ایل ڈی اے فلیٹس فیصل ٹائون میں تیزدھار آلہ سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق بہاولپور سے ہے جو فیصل ٹائون کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھا ۔

پولیس نے فرانزک ٹیم کے ہمراہ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خواجہ سراء کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹائون سے رپورٹ طلب کرلی ۔ایس ایچ او فیصل ٹائون فیصل رئوف کے مطابق بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :