بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئی راہول گاندھی کا مودی سے سوال

اتوار 18 مئی 2025 13:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء) بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئی بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بھارتی حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنا جرم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کا کون مجاز تھا وزیر خارجہ جیشنکر نے کھلے عام اس بات کو تسلیم کیا۔راہول گاندھی نے کہا کہ بتایا جائے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئی